<p>سرینگر (پرویز الدین): جموں و کشمیر حکومت نے گزشتہ روز کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے منسلک ’’فلاح عام ٹرسٹ‘‘ (FAT) کے زیر اہتمام 215 اسکولوں کو اپنی تحویل میں لینے کا حکمنامہ صادر کرنے کے بعد ہفتہ کی صبح باضابطہ ان اسکولوں کا انتظام سنبھالا۔ اس پیش رفت پر جہاں بی جے پی نے اس کا خیر مقدم کیا وہیں بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔</p><p>حکومت کی اس کارروائی کے دوران ان اسکولوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے قریبی سرکاری اسکولوں کے پرنسپل بھی انتظامیہ کی ٹیموں کے ساتھ رہے۔ نزدیکی سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز کو مذکورہ اسکولوں کے انچارج کے طور پر ان کی دیکھ ریکھ کے لئے نگراں مقرر کیا گیا۔ اور اس فیصلے سے متعلق جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔</p>